Rizwan Zubair

مادّہ ح ف و

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ح ف وḥ-f-w

(ن) حَفَا يَحْفُوْ حَفْوًا: (۱) کسی کو کوئی چیز دینا۔ (۲) عزت دینا، مہربان و شفیق ہونا۔

(س) حَفِيَ يَحْفٰى حَفًا: (۱) زیادہ سفر کرنے کی وجہ سے جانور کا گھسے ہوئے کھر والا ہونا۔ (۲) انسان کا کسی چیز کے متعلق پورا پورا علم رکھنے والا ہونا۔

حَفِيٌّ (فعیل کے وزن پر صفت): (۱) مہربان، شفیق۔ ﴿اِنَّهُۥ كَانَ بِيْ حَفِيًّا﴾ (مریم ۱۹:۴۷)؛ (۲) پورا پورا علم رکھنے والا۔ ﴿يَسْـَٔلُوْنَكَ كَاَنَّكَ حَفِيٌّ عَنْهَا﴾ (الاعراف ۷:۱۸۷)

افعال اَحْفٰى يُحْفِيْ اِحْفَاءً: کسی سے کوئی چیز مانگنے میں اصرار کرنا۔ ﴿اِنْ يَّسْـَٔلْكُمُوْهَا فَيُحْفِكُمْ تَبْخَلُوْا﴾ (محمد ۴۷:۳۷)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ