ح ذ رḥ-dh-r
(س) حَذِرَ يَحْذَرُ حَذَرًا: محتاط رہنا، بچنا، ڈرنا (اردو میں «حذر» اسی معنی میں)۔ ﴿يَحْذَرُ الْاٰخِرَةَ وَيَرْجُوْا رَحْمَةَ رَبِّهِۦ﴾ (الزمر ۳۹:۹)
حَذَرٌ: ڈر، خوف۔ ﴿حَذَرَ الْمَوْتِ﴾ (البقرۃ ۲:۱۹)
حِذْرٌ: بچاؤ کا ہتھیار، اسلحہ۔ ﴿خُذُوْا حِذْرَكُمْ﴾ (النساء ۴:۷۱)
مَحْذُوْرٌ (فعل لازم کا مفعول نہیں ہوتا، اس لیے اسمِ ذات ہے): وہ چیز جس سے بچا جائے۔ ﴿اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ كَانَ مَحْذُوْرًا﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۵۷)
تفعیل حَذَّرَ يُحَذِّرُ تَحْذِيْرًا: محتاط رہنے کی تلقین کرنا۔ ﴿وَيُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفْسَهُۥ﴾ (اٰل عمران ۳:۲۸)
«مشرق سے ہو بیزار، نہ مغرب سے حذر کر» (ضربِ کلیم)