(ن) حَدَّ يَحُدُّ حَدًّا: کسی چیز کا آخری کنارہ یا انتہا مقرر کرنا، جیسے کسی پلاٹ کے کناروں یعنی حدوں کا تعین کرنا۔
(ض) حَدَّ يَحِدُّ حِدَّةً: (۱) غضب ناک ہونا، سخت ہونا (اردو میں «حدت» اسی معنی میں)۔ (۲) کسی چیز کا تیز ہونا، جیسے چھری کا تیز ہونا۔
حَدٌّ ج حُدُوْدٌ (اسم ذات): کنارہ، انتہا، حد (اللہ کی حدود کا مطلب ہے اس کی دی ہوئی اجازت کی انتہا، جس کے آگے اس کی نافرمانی شروع ہوتی ہے) (اردو میں «حد، حدود» اسی معنی میں)۔ ﴿تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ فَلَا تَعْتَدُوْهَا﴾ (البقرۃ ۲:۲۲۹)
حَدِيْدٌ (فَعِيْلٌ کا وزن): (۱) لوہا۔ ﴿وَاَنْزَلْنَا الْحَدِيْدَ﴾ (الحدید ۵۷:۲۵)؛ (۲) تیز۔ ﴿فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيْدٌ﴾ (قٓ ۵۰:۲۲)
حِدَادٌ (جمع): تیز۔ ﴿سَلَقُوْكُمْ بِاَلْسِنَةٍ حِدَادٍ﴾ (الاحزاب ۳۳:۱۹)
مفاعلہ حَآدَّ يُحَآدُّ مُحَآدَّةً: ایک دوسرے پر تیز ہونا، باہم مخالفت کرنا۔ ﴿اِنَّ الَّذِيْنَ يُحَآدُّوْنَ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهُۥ﴾ (المجادلۃ ۵۸:۵)
اردو میں اس مادے سے: محدود، تحدید۔