ح ب رḥ-b-r
(ن) حَبَرَ يَحْبُرُ حَبْرًا: آراستہ کرنا، نقش و نگار بنانا؛ خوش کرنا۔ ﴿فَهُمْ فِيْ رَوْضَةٍ يُّحْبَرُوْنَ﴾ (الروم ۳۰:۱۵)؛ ﴿اَنْتُمْ وَاَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُوْنَ﴾ (الزخرف ۴۳:۷۰)
(س) حَبِرَ يَحْبَرُ حَبَرًا: کسی چیز کا اپنے نشانات چھوڑ جانا۔
حِبْر ج أَحْبَار: عالمِ دین (کیونکہ وہ علم سے آراستہ ہوتا ہے اور اپنے علم کے اثرات چھوڑ جاتا ہے)۔ ﴿اِتَّخَذُوْٓا اَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ اَرْبَابًا﴾ (التوبۃ ۹:۳۱)