ھ ی تh-y-t
— ثلاثی مجرد سے فعل نہیں آتا۔
هَيْتَ (اسمِ فعل): آ جاؤ، ادھر آؤ؛ اس کے ساتھ مخاطب کی ضمیریں آتی ہیں: هَيْتَ لَكَ، لَكِ، لَكُمَا، لَكُمْ، لَكُنَّ، اور سب کے ایک ہی معنی ہیں۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَغَلَّقَتِ الْاَبْوَابَ وَقَالَتْ هَيْتَ لَكَ﴾ (یوسف ۱۲:۲۳)
نوٹ: ﴿هَيْهَاتَ هَيْهَاتَ لِمَا تُوْعَدُوْنَ﴾ (المؤمنون ۲۳:۳۶) کا «هَيْهَاتَ» (اسمِ فعل بمعنی: بہت دور ہے) الگ لفظ ہے۔