ھ ی ءh-y-ʾ
(ض) هَآءَ يَهِيْٓءُ هَيْئَةً (اصلی: هَيَاَ يَهْيِئُ): اچھی شکل و صورت والا ہونا؛ کسی چیز کے لیے تیار ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
هَيْئَةٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): شکل، صورت، ہیئت (اردو میں «ہیئت» اسی معنی میں)۔ ﴿اَنِّيْٓ اَخْلُقُ لَكُمْ مِّنَ الطِّيْنِ كَهَيْـَٔةِ الطَّيْرِ﴾ (اٰل عمران ۳:۴۹)
(تفعیل) هَيَّاَ يُهَيِّئُ تَهْيِئَةً: کسی چیز کو شکل دینا (اردو میں «مہیا» اسی معنی میں)؛ کام کا سامان مہیا کرنا، اسباب پیدا کرنا۔ ﴿وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا﴾ (الکھف ۱۸:۱۰)؛ ﴿وَيُهَيِّئْ لَكُمْ مِّنْ اَمْرِكُمْ مِّرْفَقًا﴾ (الکھف ۱۸:۱۶)