Rizwan Zubair

مادّہ ھ و ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 1 · English

ھ و رh-w-r

(ن) هَارَ يَهُوْرُ هَوْرًا (اصلی: هَوَرَ يَهْوُرُ): (عمارت یا کنارے کا) گرنا، ڈھ جانا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

هَارٍ (اسم الفاعل، قاعدے کے مطابق هَائِرٌ، اور قلب کے ساتھ هَارٍ بھی مستعمل): گرنے والا، کھوکھلا۔ قرآن میں صرف ایک بار (اگلی سطر کی آیت میں)۔

(انفعال) اِنْهَارَ يَنْهَارُ اِنْهِيَارًا: گر پڑنا، ڈھ جانا۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿عَلٰى شَفَا جُرُفٍ هَارٍ فَانْهَارَ بِهِۦ فِيْ نَارِ جَهَنَّمَ﴾ (التوبۃ ۹:۱۰۹)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ