Rizwan Zubair

مادّہ ھ و ن

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 7 · English

ھ و نh-w-n

(ن) هَانَ يَهُوْنُ هَوْنًا وَهُوْنًا (اصلی: هَوَنَ يَهْوُنُ): (۱) آسان اور ہلکا ہونا (۲) ذلیل ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

هَوْنٌ (مصدر): نرمی، آہستگی، وقار۔ ﴿وَعِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِيْنَ يَمْشُوْنَ عَلَي الْاَرْضِ هَوْنًا﴾ (الفرقان ۲۵:۶۳)

هُوْنٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): ذلت، رسوائی۔ ﴿فَالْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُوْنِ﴾ (الاحقاف ۴۶:۲۰)

هَيِّنٌ (فَيْعِلٌ کے وزن پر صفت): آسان، ہلکا۔ ﴿قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَيَّ هَيِّنٌ﴾ (مریم ۱۹:۹)

اَهْوَنُ (اسم التفضیل): زیادہ آسان۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَهُوَ اَهْوَنُ عَلَيْهِ﴾ (الروم ۳۰:۲۷)

(افعال) اَهَانَ يُهِيْنُ اِهَانَةً: ذلیل کرنا؛ مُهِيْنٌ (اسم الفاعل): ذلیل کرنے والا، رسوا کن؛ مُهَانٌ (اسم المفعول): ذلیل کیا ہوا۔ ﴿فَيَقُوْلُ رَبِّيْٓ اَهَانَنِ﴾ (الفجر ۸۹:۱۶)؛ ﴿وَلِلْكٰفِرِيْنَ عَذَابٌ مُّهِيْنٌ﴾ (البقرۃ ۲:۹۰)؛ ﴿وَيَخْلُدْ فِيْهِۦ مُهَانًا﴾ (الفرقان ۲۵:۶۹) — نوٹ: «مُهِيْن» (ھ و ن) اور «مَهِيْن» (م ہ ن) الگ الگ مادوں سے ہیں۔

اردو میں اس مادے سے: توہین۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ