ھ ش مh-sh-m
(ض) هَشَمَ يَهْشِمُ هَشْمًا: کسی (خشک) چیز کو توڑنا، چورا چورا کر دینا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
هَشِيْمٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر بمعنی اسم المفعول): توڑی ہوئی چیز، خشک گھاس کا چورا۔ ﴿فَاَصْبَحَ هَشِيْمًا تَذْرُوْهُ الرِّيٰحُ﴾ (الکھف ۱۸:۴۵)؛ ﴿فَكَانُوْا كَهَشِيْمِ الْمُحْتَظِرِ﴾ (القمر ۵۴:۳۱)