ھ ر بh-r-b
(ن) هَرَبَ يَهْرُبُ هَرَبًا وَهُرُوْبًا: بھاگنا، فرار ہونا۔ هَرَب (مصدر بمعنی اسمِ ذات): بھاگنے کی جگہ یا فرار۔ قرآن میں صرف ایک بار، اور وہ جنوں کی زبانی: ﴿وَأَنَّا ظَنَنَّاۤ أَنْ لَّنْ نُّعْجِزَ اللّٰهَ فِي الْأَرْضِ وَلَنْ نُّعْجِزَهُۥ هَرَبًا﴾ (الجن ۷۲:۱۲) — یعنی بھاگ کر بھی اسے عاجز نہیں کر سکتے۔