ھ ر عh-r-ʿ
(ف) هَرَعَ يَهْرَعُ هَرْعًا: اضطراب اور عجلت سے کسی طرف بھاگنا، بے سدھ ہو کر دوڑنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
(افعال) اَهْرَعَ يُهْرِعُ اِهْرَاعًا: کسی کو مضطرب کر کے کسی طرف بھگانا، بے تحاشا دوڑانا؛ مجہول اُهْرِعَ: بے تحاشا دوڑایا جانا۔ ﴿وَجَآءَهُۥ قَوْمُهُۥ يُهْرَعُوْنَ اِلَيْهِ﴾ (ھود ۱۱:۷۸)؛ ﴿فَهُمْ عَلٰٓى اٰثٰرِهِمْ يُهْرَعُوْنَ﴾ (الصافات ۳۷:۷۰)