ھ ن ءh-n-ʾ
(ف، س) هَنَاَ يَهْنَاُ وَهَنِئَ يَهْنَاُ هَنَآءَةً: کھانے کا خوشگوار اور زود ہضم ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
هَنِيْٓءٌ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): ہمیشہ اور ہر حال میں خوشگوار، بے مشقت۔ ﴿كُلُوْا وَاشْرَبُوْا هَنِيْٓـًٔۢا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴾ (الطور ۵۲:۱۹)؛ ﴿فَكُلُوْهُ هَنِيْٓـًٔا مَّرِيْٓـًٔا﴾ (النساء ۴:۴)
(تفعیل) هَنَّاَ يُهَنِّئُ تَهْنِئَةً: مبارکباد دینا (اردو میں «تہنیت، تہنیتی» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔