ھ م سh-m-s
(ض) هَمَسَ يَهْمِسُ هَمْسًا: بہت آہستہ بات کرنا؛ دبے پاؤں چلنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
هَمْسٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): بہت ہلکی آواز، آہٹ، کھسر پھسر۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَخَشَعَتِ الْاَصْوَاتُ لِلرَّحْمٰنِ فَلَا تَسْمَعُ اِلَّا هَمْسًا﴾ (طٰہٰ ۲۰:۱۰۸)