ھ م مh-m-m
(ن) هَمَّ يَهُمُّ هَمًّا (اصلی: هَمَمَ يَهْمُمُ): کسی کام کا پختہ ارادہ کرنا، ہمت باندھنا؛ نیز غم میں ڈالنا۔ ﴿وَلَقَدْ هَمَّتْ بِهِۦ وَهَمَّ بِهَا﴾ (یوسف ۱۲:۲۴)؛ ﴿وَهَمُّوْا بِمَا لَمْ يَنَالُوْا﴾ (التوبۃ ۹:۷۴)
(افعال) اَهَمَّ يُهِمُّ اِهْمَامًا: فکر میں ڈالنا، بے چین کرنا۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿وَطَآئِفَةٌ قَدْ اَهَمَّتْهُمْ اَنْفُسُهُمْ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۵۴)
(افتعال) اِهْتَمَّ يَهْتَمُّ اِهْتِمَامًا: کسی کام کی فکر کرنا، اس پر خاص توجہ دینا (اردو میں «اہتمام»: خاص توجہ، انتظام، بندوبست؛ «مہتمم»: منتظم؛ عربی میں: فکر کرنا، توجہ دینا)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
اردو میں اس مادے سے: ہمت، اہم، اہمیت۔