(ن) هَجَرَ يَهْجُرُ هَجْرًا: چھوڑ دینا، الگ ہو جانا، ترک کر دینا (اردو میں «ہجر»: محبوب سے جدائی، فراق؛ عربی میں: چھوڑ دینا، ترک کرنا)۔ ﴿وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ﴾ (المدثر ۷۴:۵)؛ ﴿وَاهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِيْلًا﴾ (المزمل ۷۳:۱۰)؛ ﴿وَاهْجُرُوْهُنَّ فِي الْمَضَاجِعِ﴾ (النساء ۴:۳۴)
مَهْجُوْرٌ (اسم المفعول): چھوڑا ہوا، ترک کیا ہوا۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿اِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوْا هٰذَا الْقُرْاٰنَ مَهْجُوْرًا﴾ (الفرقان ۲۵:۳۰)
(مفاعلہ) هَاجَرَ يُهَاجِرُ مُهَاجَرَةً وَهِجْرَةً: ایک جگہ کو چھوڑ کر دوسری کو اپنانا، ہجرت کرنا (اردو میں «ہجرت، ہجری» اسی معنی میں)؛ مُهَاجِرٌ (اسم الفاعل): ہجرت کرنے والا (اردو میں «مہاجر» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَالَّذِيْنَ هَاجَرُوْا وَجٰهَدُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ﴾ (البقرۃ ۲:۲۱۸)؛ ﴿وَقَالَ اِنِّيْ مُهَاجِرٌ اِلٰى رَبِّيْ﴾ (العنکبوت ۲۹:۲۶)
«وصل میں مرگِ آرزو، ہجر میں لذتِ طلب» (بالِ جبریل)