غ ز وgh-z-w
(ن) غَزَا يَغْزُوْ غَزْوًا (اصلی: غَزَوَ يَغْزُوُ): جنگ کے لیے نکلنا، دشمن پر چڑھائی کرنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
غَازٍ ج غُزًّي (اسم الفاعل): جنگ کے لیے نکلنے والا (اردو میں «غازی» اسی معنی میں)۔ ﴿اَوْ كَانُوْا غُزًّي﴾ (اٰل عمران ۳:۱۵۶)
غَزْوَةٌ: ایک بار کا جنگ کے لیے نکلنا، جنگ (اردو میں «غزوہ» اسی معنی میں)۔ (یہ لفظ قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔