غ س قgh-s-q
(ض) غَسَقَ يَغْسِقُ غَسَقًا: رات کا تاریک ہونا، اندھیرا چھا جانا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
غَسَقٌ (اسمِ ذات بھی): رات کی تاریکی۔ ﴿اِلٰى غَسَقِ الَّيْلِ﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۷۸)
غَاسِقٌ (اسم الفاعل): تاریک ہونے والا، اندھیری رات۔ ﴿وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ﴾ (الفلق ۱۱۳:۳)
(س) غَسِقَ يَغْسَقُ غَسَقَانًا: آنکھ میں آنسو ڈبڈبانا؛ زخم میں پیپ بھر کر بہنا۔ غَسَّاقٌ (فَعَّالٌ کے وزن پر مبالغہ): بار بار بہنے والی پیپ۔ ﴿اِلَّا حَمِيْمًا وَّغَسَّاقًا﴾ (النبا ۷۸:۲۵)