Rizwan Zubair

مادّہ غ س ل

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

غ س لgh-s-l

(ض) غَسَلَ يَغْسِلُ غَسْلًا: کسی چیز کو پانی سے دھونا، میل کچیل دور کرنا (اردو میں «غسل»: نہانا، طہارت کا غسل؛ عربی میں: کسی بھی چیز کو دھونا)۔ اِغْسِلْ (فعلِ امر): تو دھو۔ ﴿فَاغْسِلُوْا وُجُوْهَكُمْ وَاَيْدِيَكُمْ اِلَي الْمَرَافِقِ﴾ (المائدۃ ۵:۶)

غِسْلِيْنٌ: دھویا ہوا میل کچیل، زخموں کا دھوون۔ ﴿وَلَا طَعَامٌ اِلَّا مِنْ غِسْلِيْنٍ﴾ (الحاقۃ ۶۹:۳۶)

(افتعال) اِغْتَسَلَ يَغْتَسِلُ اِغْتِسَالًا: اہتمام سے دھونا، نہانا، غسل کرنا۔ ﴿حَتّٰى تَغْتَسِلُوْا﴾ (النساء ۴:۴۳)؛ مُغْتَسَلٌ (اسم المفعول، ظرف کے معنی میں): نہانے کی جگہ یا نہانے کا پانی۔ ﴿هٰذَا مُغْتَسَلٌۢ بَارِدٌ وَّشَرَابٌ﴾ (صٓ ۳۸:۴۲)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ