Rizwan Zubair

مادّہ غ ر ب

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 6 · English

غ ر بgh-r-b

(ن) غَرَبَ يَغْرُبُ غُرُوْبًا: دور چلے جانا، دوری کی وجہ سے نظر سے چھپ جانا، سورج کا غروب ہونا (اردو میں «غروب» اسی معنی میں)۔ ﴿وَاِذَا غَرَبَتْ تَّقْرِضُهُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ﴾ (الکھف ۱۸:۱۷)؛ ﴿وَقَبْلَ الْغُرُوْبِ﴾ (قٓ ۵۰:۳۹)

مَغْرِبٌ ج مَغَارِبُ (مَفْعِلٌ کے وزن پر اسم الظرف): غروب ہونے کی جگہ یا وقت، مغرب (اردو میں «مغرب، مغربی» اسی معنی میں)۔ ﴿رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ﴾ (المزمل ۷۳:۹)

غَرْبِيٌّ (اسمِ نسبت): مغرب والا، مغربی۔ ﴿لَّا شَرْقِيَّةٍ وَّلَا غَرْبِيَّةٍ﴾ (النور ۲۴:۳۵)

غُرَابٌ (اسمِ جنس): كوّا — اہلِ لغت کہتے ہیں کہ سیاہی کی وجہ سے، کیونکہ سیاہی اصل رنگ کو چھپا دیتی ہے۔ ﴿فَبَعَثَ اللّٰهُ غُرَابًا﴾ (المائدۃ ۵:۳۱)

غِرْبِيْبٌ ج غَرَابِيْبُ (صفت): نہایت گہرا سیاہ، بھجنگ۔ ﴿وَغَرَابِيْبُ سُوْدٌ﴾ (فاطر ۳۵:۲۷)

اردو میں اس مادے سے: غریب (مفلس، نادار؛ عربی میں: اجنبی، مسافر؛ عجیب)؛ غربت (مفلسی، ناداری؛ عربی میں: وطن سے دوری، اجنبیت)۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ