Rizwan Zubair

مادّہ غ د و

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

غ د وgh-d-w

(ن) غَدَا يَغْدُوْ غُدُوًّا: صبح سویرے نکلنا یا پہنچنا۔ ﴿وَاِذْ غَدَوْتَ مِنْ اَهْلِكَ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۲۱)

غُدُوٌّ: صبح کا وقت، صبح سویرے چلنا۔ ﴿بِالْغُدُوِّ وَالْاٰصَالِ﴾ (الاعراف ۷:۲۰۵)؛ ﴿غُدُوُّهَا شَهْرٌ وَّرَوَاحُهَا شَهْرٌ﴾ (سبا ۳۴:۱۲)

غَدٌ: آنے والا کل۔ ﴿وَلَا تَقُوْلَنَّ لِشَايْءٍ اِنِّيْ فَاعِلٌ ذٰلِكَ غَدًا﴾ (الکھف ۱۸:۲۳)

غَدَآءٌ: صبح کا کھانا، ناشتہ۔ ﴿اٰتِنَا غَدَآءَنَا﴾ (الکھف ۱۸:۶۲)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ