Rizwan Zubair

مادّہ غ ر ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

غ ر رgh-r-r

(ن) غَرَّ يَغُرُّ غُرُوْرًا (اصلی: غَرَرَ يَغْرُرُ): دھوکا دینا، فریب میں ڈالنا۔ ﴿يٰٓاَيُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيْمِ﴾ (الانفطار ۸۲:۶)

غُرُوْرٌ (مصدر بمعنی اسمِ ذات): دھوکا، فریب (اردو میں «غرور»: تکبر، گھمنڈ؛ عربی میں: دھوکا، فریب)۔ ﴿وَمَا الْحَيٰوةُ الدُّنْيَآ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۸۵)

غَرُوْرٌ (فَعُوْلٌ کے وزن پر مبالغہ): بے انتہا دھوکا دینے والا، یعنی شیطان۔ ﴿وَلَا يَغُرَّنَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ﴾ (لقمٰن ۳۱:۳۳)

اردو میں اس مادے سے: مغرور (متکبر، گھمنڈی؛ عربی میں: دھوکا کھایا ہوا)۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ