Rizwan Zubair

مادّہ غ ن ی

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 5 · English

غ ن یgh-n-y

(س) غَنِيَ يَغْنٰى غِنًي: (۱) ضروریات سے بے نیاز ہونا (مطلق معنی میں صرف اللہ تعالیٰ کے لیے) (۲) مال دار ہونا (۳) کسی جگہ بسنا، اپنا وجود قائم رکھنا۔ ﴿كَاَنْ لَّمْ يَغْنَوْا فِيْهَا﴾ (الاعراف ۷:۹۲)

غَنِيٌّ ج اَغْنِيَآءُ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): بے نیاز (اردو میں «غنی» اسی معنی میں)؛ مال دار۔ ﴿وَاللّٰهُ الْغَنِيُّ وَاَنْتُمُ الْفُقَرَآءُ﴾ (محمد ۴۷:۳۸)

(افعال) اَغْنٰى يُغْنِيْ اِغْنَاءً: (۱) کسی کے کام آنا، فائدہ دینا (۲) مال دار کر دینا۔ ﴿مَآ اَغْنٰى عَنْهُ مَالُهُۥ وَمَا كَسَبَ﴾ (اللھب ۱۱۱:۲)؛ ﴿وَوَجَدَكَ عَآئِلًا فَاَغْنٰى﴾ (الضحٰی ۹۳:۸)؛ مُغْنٍ (اصلی: مُغْنِيٌ، اسم الفاعل): کام آنے والا۔

(استفعال) اِسْتَغْنٰى يَسْتَغْنِيْ اِسْتِغْنَاءً: بے نیازی اختیار کرنا، خود کو بے نیاز سمجھنا (اردو میں «استغنا» اسی معنی میں)۔ ﴿كَلَّآ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَيَطْغٰٓى ۝ اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰى﴾ (العلق ۹۶:۶-۷)

اردو میں اس مادے سے: مستغنی۔

«کہ پایا میں نے استغنا میں معراجِ مسلمانی» (بالِ جبریل)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ