(ن) غَفَلَ يَغْفُلُ غَفْلَةً وَغُفُوْلًا: غافل ہونا، بے خبر ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
غَفْلَةٌ (مصدر بمعنی اسمِ ذات): بے خبری، غفلت (اردو میں «غفلت» اسی معنی میں)۔ ﴿لَقَدْ كُنْتَ فِيْ غَفْلَةٍ مِّنْ هٰذَا﴾ (قٓ ۵۰:۲۲)
غَافِلٌ ج غٰفِلُوْنَ (اسم الفاعل): غافل، بے خبر (اردو میں «غافل» اسی معنی میں)۔ ﴿وَمَا اللّٰهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ﴾ (البقرۃ ۲:۷۴)؛ ﴿اُولٰٓئِكَ هُمُ الْغٰفِلُوْنَ﴾ (الاعراف ۷:۱۷۹)
(افعال) اَغْفَلَ يُغْفِلُ اِغْفَالًا: کسی کو غافل کر دینا۔ ﴿وَلَا تُطِعْ مَنْ اَغْفَلْنَا قَلْبَهُۥ عَنْ ذِكْرِنَا﴾ (الکھف ۱۸:۲۸)
(تفاعل) تَغَافَلَ: خود کو غافل ظاہر کرنا، جان بوجھ کر غفلت برتنا (قرآن میں استعمال نہیں ہوا) (اردو میں «تغافل» اسی معنی میں)۔
«اے تغافل پیشہ! تجھ کو یاد وہ پیماں بھی ہے؟» (بانگِ درا)