ف ز زf-z-z
(ن) فَزَّ يَفُزُّ فَزًّا (اصلی: فَزَزَ يَفْزُزُ): ہوش اڑا دینا؛ کسی کو گھبرا کر اس کی جگہ سے ہٹا دینا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
(استفعال) اِسْتَفَزَّ يَسْتَفِزُّ اِسْتِفْزَازًا: مضطرب کر کے اپنی جگہ سے اکھاڑ دینا، بہکا کر ہلکا کر دینا۔ ﴿وَاسْتَفْزِزْ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُمْ بِصَوْتِكَ﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۶۴)؛ ﴿فَاَرَادَ اَنْ يَّسْتَفِزَّهُمْ مِّنَ الْاَرْضِ﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۱۰۳)