Rizwan Zubair

مادّہ ف ر ی

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ف ر یf-r-y

(ض) فَرٰى يَفْرِيْ فَرْيًا (اصلی: فَرَيَ يَفْرِيُ): (۱) کاٹنا، چیرنا (۲) غلط یا بے بنیاد بات کہنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

فَرِيٌّ (فَعِيْلٌ کے وزن پر صفت): عجیب اور حیران کن؛ بعض کے نزدیک گھڑی ہوئی، سخت بری چیز۔ ﴿لَقَدْ جِئْتِ شَيْئًا فَرِيًّا﴾ (مریم ۱۹:۲۷)

(افتعال) اِفْتَرٰى يَفْتَرِيْ اِفْتِرَآءً (اصلی: اِفْتَرَيَ يَفْتَرِيُ): اہتمام سے بے بنیاد بات کہنا، جھوٹ گھڑنا (اردو میں «افترا» اسی معنی میں)۔ ﴿اَمْ يَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُ﴾ (یونس ۱۰:۳۸)؛ ﴿وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَي اللّٰهِ كَذِبًا﴾ (الانعام ۶:۲۱)؛ مُفْتَرٍ (اسم الفاعل): جھوٹ گھڑنے والا (اردو میں «مفتری» اسی معنی میں)؛ مُفْتَرًي (اسم المفعول): گھڑا ہوا۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ