ف ی لf-y-l
— فِيْل ج أَفْيَال وَفُيُوْل وَفِيَلَة: ہاتھی (اردو میں «فیل» اسی معنی میں)۔ «أَصْحَابُ الْفِيْل» ابرہہ کا وہ لشکر جو خانہ کعبہ ڈھانے آیا تھا، اور اسی سے سورت کا نام ہے۔ قرآن میں صرف ایک بار: ﴿أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَابِ الْفِيْلِ﴾ (الفیل ۱۰۵:۱)۔
«فیلِ بے زنجیر کی صورت اڑا جاتا ہے ابر» (بانگِ درا)