Rizwan Zubair

مادّہ ف و ز

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ف و زf-w-z

(ن) فَازَ يَفُوْزُ فَوْزًا (اصلی: فَوَزَ يَفْوُزُ): (۱) ہلاکت سے نجات پانا (۲) مراد پا کر کامیاب ہونا۔ ﴿فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَاُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۸۵)

فَوْزٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): کامیابی۔ ﴿ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيْمُ﴾ (التوبۃ ۹:۷۲)

مَفَازٌ وَمَفَازَةٌ (اسم الظرف): نجات اور کامیابی کی جگہ۔ ﴿اِنَّ لِلْمُتَّقِيْنَ مَفَازًا﴾ (النبا ۷۸:۳۱)

اردو میں اس مادے سے: فائز (عہدے پر متعین؛ عربی میں: کامیاب، نجات پانے والا)۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ