ف و ضf-w-ḍ
— ثلاثی مجرد مستعمل نہیں۔
(تفعیل) فَوَّضَ يُفَوِّضُ تَفْوِيْضًا: پورا معاملہ کسی کے سپرد کر دینا، حوالے کرنا — اور یہی توکل کی اعلیٰ ترین صورت ہے (اردو میں «تفویض» اسی معنی میں)۔ قرآن میں صرف ایک بار، اور وہ مؤمنِ آلِ فرعون کی زبانی: ﴿وَاُفَوِّضُ اَمْرِيْٓ اِلَي اللّٰهِ اِنَّ اللّٰهَ بَصِيْرٌۢ بِالْعِبَادِ﴾ (المؤمن ۴۰:۴۴)