Rizwan Zubair

مادّہ ف ت ی

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 6 · English

ف ت یf-t-y

(س) فَتِيَ يَفْتٰى فَتَآءً: نوجوان ہونا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

فَتًي ج فِتْيَانٌ وَفِتْيَةٌ (اسمِ ذات): نوجوان؛ نوعمر خادم یا ملازم (کیونکہ زیادہ تر نوعمر لڑکے نوکر رکھے جاتے تھے)۔ ﴿قَالُوْا سَمِعْنَا فَتًي يَّذْكُرُهُمْ﴾ (الانبیاء ۲۱:۶۰)؛ ﴿اِنَّهُمْ فِتْيَةٌ اٰمَنُوْا بِرَبِّهِمْ﴾ (الکھف ۱۸:۱۳)

فَتَاةٌ ج فَتَيٰتٌ: نوجوان لڑکی؛ کنیز، خادمہ۔ ﴿مِّنْ فَتَيٰتِكُمُ الْمُؤْمِنٰتِ﴾ (النساء ۴:۲۵)

(افعال) اَفْتٰى يُفْتِيْ اِفْتَآءً: مسئلے کا حل بتانا، فتویٰ دینا (گویا ذہنی و علمی لحاظ سے کسی کو قوی و توانا کر دینا)۔ ﴿يٰٓاَيُّهَا الْمَلَاُ اَفْتُوْنِيْ فِيْ رُءْيَايَ﴾ (یوسف ۱۲:۴۳)؛ ﴿قُلِ اللّٰهُ يُفْتِيْكُمْ فِيْهِنَّ﴾ (النساء ۴:۱۲۷)

(استفعال) اِسْتَفْتٰى يَسْتَفْتِيْ اِسْتِفْتَآءً: مسئلے کا حل پوچھنا، فتویٰ مانگنا۔ ﴿يَسْتَفْتُوْنَكَ قُلِ اللّٰهُ يُفْتِيْكُمْ فِي الْكَلٰلَةِ﴾ (النساء ۴:۱۷۶)

اردو میں اس مادے سے: فتویٰ، مفتی۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ