ف ت نf-t-n
(ض) فَتَنَ يَفْتِنُ فَتْنًا وَفُتُوْنًا: سونے کو آگ میں ڈال کر کھرا کھوٹا معلوم کرنا؛ اسی سے (۱) آزمانا (۲) پھسلا دینا، راہ سے ہٹانا (۳) آفت میں ڈالنا، تکلیف دینا۔ ﴿وَفَتَنّٰكَ فُتُوْنًا﴾ (طٰہٰ ۲۰:۴۰)
فِتْنَةٌ ج فِتَنٌ (اسمِ ذات): آزمائش (اردو میں «فتنہ» اسی معنی میں)؛ فساد، ظلم و ایذا۔ ﴿وَالْفِتْنَةُ اَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ﴾ (البقرۃ ۲:۱۹۱)
مَفْتُوْنٌ (اسم المفعول): فتنے میں پڑا ہوا، دیوانہ (اردو میں «مفتون»: عاشق، فریفتہ؛ عربی میں: آزمائش میں پڑا، دیوانہ)۔ ﴿بِاَيِّكُمُ الْمَفْتُوْنُ﴾ (القلم ۶۸:۶)