Rizwan Zubair

مادّہ ف س ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 1 · English

ف س رf-s-r

(ض) فَسَرَ يَفْسِرُ فَسْرًا: ڈھکی ہوئی چیز کو کھول دینا؛ مراد بتانا، واضح کرنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

(تفعیل) فَسَّرَ يُفَسِّرُ تَفْسِيْرًا: بتدریج اور تفصیل کے ساتھ مراد واضح کرنا (اردو میں «تفسیر» اسی معنی میں)۔ یہ مادہ قرآن میں صرف ایک بار آیا ہے: ﴿وَلَا يَاْتُوْنَكَ بِمَثَلٍ اِلَّا جِئْنٰكَ بِالْحَقِّ وَاَحْسَنَ تَفْسِيْرًا﴾ (الفرقان ۲۵:۳۳)

(استفعال) اِسْتَفْسَرَ يَسْتَفْسِرُ اِسْتِفْسَارًا: کسی بات کی وضاحت چاہنا، پوچھنا (اردو میں «استفسار» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

اردو میں اس مادے سے: مفسر۔

«دل نہ تھا میرا، سراپا ذوقِ استفسار تھا» (بانگِ درا)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ