Rizwan Zubair

مادّہ ف س ق

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ف س قf-s-q

(ن) فَسَقَ يَفْسُقُ فِسْقًا وَفُسُوْقًا: اصل معنی تر کھجور کا اپنے چھلکے سے باہر نکل آنا (فَسَقَتِ الرُّطَبَةُ عَنْ قِشْرِهَا) (اردو میں «فسق» اسی معنی میں)؛ اسی سے اطاعت کے دائرے سے نکل جانا، نافرمانی کرنا۔ ﴿فَفَسَقَ عَنْ اَمْرِ رَبِّهِۦ﴾ (الکھف ۱۸:۵۰)

فُسُوْقٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): نافرمانی، حکم عدولی۔ ﴿فَلَا رَفَثَ وَلَا فُسُوْقَ وَلَا جِدَالَ فِي الْحَجِّ﴾ (البقرۃ ۲:۱۹۷)

فَاسِقٌ ج فٰسِقُوْنَ (اسم الفاعل): نافرمان، دائرۂ اطاعت سے نکلا ہوا (اردو میں «فاسق» اسی معنی میں)۔ ﴿وَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ﴾ (النور ۲۴:۴)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ