Rizwan Zubair

مادّہ ف س د

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 4 · English

ف س دf-s-d

(ن) فَسَدَ يَفْسُدُ فَسَادًا: کسی چیز کا نظم بگڑ جانا، خراب ہونا — صَلَاح کی ضد (اردو میں «فساد»: لڑائی جھگڑا، ہنگامہ؛ عربی میں: بگاڑ، نظم کی خرابی)۔ ﴿لَوْ كَانَ فِيْهِمَآ اٰلِهَةٌ اِلَّا اللّٰهُ لَفَسَدَتَا﴾ (الانبیاء ۲۱:۲۲)

فَسَادٌ (مصدر، اسمِ ذات بھی): نظم کی خرابی، بگاڑ۔ ﴿ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ﴾ (الروم ۳۰:۴۱)

(افعال) اَفْسَدَ يُفْسِدُ اِفْسَادًا: کسی چیز کا نظم بگاڑنا، خراب کرنا۔ ﴿وَلَا تُفْسِدُوْا فِي الْاَرْضِ بَعْدَ اِصْلَاحِهَا﴾ (الاعراف ۷:۵۶)؛ مُفْسِدٌ (اسم الفاعل): بگاڑ پیدا کرنے والا (اردو میں «مفسد» اسی معنی میں)۔ ﴿وَاللّٰهُ يَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِ﴾ (البقرۃ ۲:۲۲۰)

اردو میں اس مادے سے: فاسد۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ