(ض) فَرَشَ يَفْرِشُ فَرْشًا: کسی چیز کو بچھانا، پھیلانا، کشادہ کرنا (اردو میں «فرش»: زمین کی سطح، قالین؛ عربی میں: بچھانا؛ چھوٹے چوپائے)۔ ﴿وَالْاَرْضَ فَرَشْنٰهَا فَنِعْمَ الْمٰهِدُوْنَ﴾ (الذّٰریٰت ۵۱:۴۸)
فَرْشٌ: (۱) کشادہ زمین (۲) چوپایوں کے چھوٹے قد کے جانور یا بچے، جو زمین سے لگے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔ ﴿وَمِنَ الْاَنْعَامِ حَمُوْلَةً وَّفَرْشًا﴾ (الانعام ۶:۱۴۲)
فِرَاشٌ ج فُرُشٌ (فِعَالٌ کے وزن پر، اسم المفعول کے مفہوم میں): بچھائی ہوئی چیز، بچھونا (اردو میں «فراش» اسی معنی میں)۔ ﴿اَلَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ فِرَاشًا﴾ (البقرۃ ۲:۲۲)؛ ﴿مُتَّكِـِٕيْنَ عَلٰى فُرُشٍۢ بَطَآئِنُهَا مِنْ اِسْتَبْرَقٍ﴾ (الرحمٰن ۵۵:۵۴)
فَرَاشَةٌ ج فَرَاشٌ: پروانہ، پتنگا۔ ﴿كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِ﴾ (القارعۃ ۱۰۱:۴)