ف ر رf-r-r
(ض) فَرَّ يَفِرُّ فِرَارًا (اصلی: فَرَرَ يَفْرِرُ): بھاگنا، دوڑ کر دور ہونا (اردو میں «فرار» اسی معنی میں)۔ ﴿يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ اَخِيْهِ﴾ (عبس ۸۰:۳۴)؛ ﴿فَفِرُّوْٓا اِلَي اللّٰهِ﴾ (الذّٰریٰت ۵۱:۵۰)؛ ﴿لَوَلَّيْتَ مِنْهُمْ فِرَارًا﴾ (الکھف ۱۸:۱۸)
مَفَرٌّ (اسم الظرف): بھاگنے کی جگہ (اردو میں «مفر» اسی معنی میں)۔ ﴿اَيْنَ الْمَفَرُّ﴾ (القیٰمۃ ۷۵:۱۰)
اردو میں اس مادے سے: مفرور (بھاگا ہوا، روپوش؛ عربی میں: جس سے بھاگا جائے (مفعول))۔