(ن) فَرَدَ يَفْرُدُ فُرُوْدًا: اکیلا ہونا، الگ ہو جانا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
فَرْدٌ ج اَفْرَادٌ: اکیلا، تنہا (اردو میں «فرد، افراد» اسی معنی میں)۔ ﴿رَبِّ لَا تَذَرْنِيْ فَرْدًا وَّاَنْتَ خَيْرُ الْوٰرِثِيْنَ﴾ (الانبیاء ۲۱:۸۹)
فُرَادٰى (جمع، فُعَالٰى کے وزن پر): ایک ایک کر کے، الگ الگ۔ ﴿وَلَقَدْ جِئْتُمُوْنَا فُرَادٰى كَمَا خَلَقْنٰكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ﴾ (الانعام ۶:۹۴)
(انفعال) اِنْفَرَدَ: الگ تھلگ ہو جانا (یہ قرآن میں استعمال نہیں ہوا) (اردو میں «انفرادی» اسی معنی میں)۔ یہ مادہ قرآن میں پانچ بار آیا ہے۔
اردو میں اس مادے سے: منفرد (یکتا، بے مثال؛ عربی میں: الگ تھلگ، اکیلا)۔
«مجموعۂ خیال ابھی فرد فرد تھا» (دیوانِ غالب)