Rizwan Zubair

مادّہ ف ر ح

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ف ر حf-r-ḥ

(س) فَرِحَ يَفْرَحُ فَرَحًا: (۱) بہت خوش ہونا (۲) خوشی سے پھول جانا، اترانا۔ ﴿فَبِذٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوْا﴾ (یونس ۱۰:۵۸)

فَرِحٌ ج فَرِحُوْنَ (فَعِلٌ کے وزن پر صفت): بہت خوش ہونے والا؛ اترانے والا۔ ﴿اِنَّ اللّٰهَ لَا يُحِبُّ الْفَرِحِيْنَ﴾ (القصص ۲۸:۷۶)

(تفعیل) فَرَّحَ يُفَرِّحُ تَفْرِيْحًا: کسی کو خوش کرنا، دل شاد کر دینا (اردو میں «تفریح، تفریحی»: دل بہلانا، سیر سپاٹا؛ عربی میں: کسی کو خوش کرنا)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

اردو میں اس مادے سے: فرحت، فرحان۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ