ف ر جf-r-j
(ن) فَرَجَ يَفْرُجُ فَرْجًا: کسی چیز میں شگاف ڈالنا، دراڑ پیدا کرنا۔ مجہول: ﴿وَاِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتْ﴾ (المرسلٰت ۷۷:۹)
فَرْجٌ ج فُرُوْجٌ (اسمِ ذات بھی): شگاف، دراڑ (اردو میں «فرج»: شرم گاہ؛ عربی میں: شگاف، دراڑ؛ کنایۃً شرم گاہ)۔ ﴿وَمَا لَهَا مِنْ فُرُوْجٍ﴾ (قٓ ۵۰:۶)؛ پھر كنايةً انسان کی شرم گاہ کے لیے، اور اسی سے عصمت۔ ﴿وَالَّذِيْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَ﴾ (المؤمنون ۲۳:۵)