ف ن دf-n-d
(س) فَنِدَ يَفْنَدُ فَنَدًا: بڑھاپے کی وجہ سے عقل کا کمزور ہو جانا، بہکی بہکی باتیں کرنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
(تفعیل) فَنَّدَ يُفَنِّدُ تَفْنِيْدًا: کسی کو سٹھیایا ہوا اور بہکا ہوا قرار دینا۔ یہ مادہ قرآن میں صرف ایک بار آیا ہے: ﴿اِنِّيْ لَاَجِدُ رِيْحَ يُوْسُفَ لَوْلَآ اَنْ تُفَنِّدُوْنِ﴾ (یوسف ۱۲:۹۴)