Rizwan Zubair

مادّہ ف ل ح

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ف ل حf-l-ḥ

(ف) فَلَحَ يَفْلَحُ فَلْحًا: چیرنا، پھاڑنا؛ زمین کو ہل سے چیرنا (اسی سے فَلَّاح یعنی کسان)۔ لازم کے طور پر فَلَاحًا: کامیاب ہونا (اردو میں «فلاح»: بہبود، بھلائی؛ عربی میں: کامیابی، مراد پانا)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

(افعال) اَفْلَحَ يُفْلِحُ اِفْلَاحًا: کامیاب ہونا، مراد پا لینا؛ اس کے مصدر کے طور پر عمومًا «فَلَاح» مستعمل ہے۔ اصل مفہوم یوں شامل ہے کہ کامیاب وہی ہے جو رکاوٹوں کو چیر کر مقصد تک پہنچے۔ ﴿قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَ﴾ (المؤمنون ۲۳:۱)

مُفْلِحٌ ج مُفْلِحُوْنَ (اسم الفاعل): کامیاب ہونے والا۔ ﴿وَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴾ (البقرۃ ۲:۵)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ