Rizwan Zubair

مادّہ ف ک ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ف ک رf-k-r

(ض) فَكَرَ يَفْكِرُ فَكْرًا: سوچ بچار کرنا (اردو میں «فکر»: پریشانی، تشویش؛ عربی میں: سوچ بچار، غور)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

(تفعیل) فَكَّرَ يُفَكِّرُ تَفْكِيْرًا: کثرت سے سوچ بچار کرنا، خوب سوچنا۔ ﴿اِنَّهُۥ فَكَّرَ وَقَدَّرَ﴾ (المدثر ۷۴:۱۸)

(تفعّل) تَفَكَّرَ يَتَفَكَّرُ تَفَكُّرًا: اہتمام سے غور و فکر کرنا (اردو میں «تفکر» اسی معنی میں)۔ ﴿وَيَتَفَكَّرُوْنَ فِيْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ﴾ (اٰل عمران ۳:۱۹۱)

اردو میں اس مادے سے: مفکر۔

«وہ درختوں پر تفکر کا سماں چھایا ہوا» (بانگِ درا)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ