Rizwan Zubair

مادّہ ف ق ھ

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ف ق ھf-q-h

(س) فَقِهَ يَفْقَهُ فِقْهًا: کسی حاضر علم کے ذریعے اس کے غائب علم تک پہنچنا (اردو میں «فقہ»: اسلامی قانون کا علم؛ عربی میں: گہری سمجھ، فہم)؛ بات کے ہر پہلو کا احاطہ کر کے اس کی گہرائی کو سمجھنا۔ ﴿لَهُمْ قُلُوْبٌ لَّا يَفْقَهُوْنَ بِهَا﴾ (الاعراف ۷:۱۷۹)؛ ﴿قَالُوْا يٰشُعَيْبُ مَا نَفْقَهُ كَثِيْرًا مِّمَّا تَقُوْلُ﴾ (ھود ۱۱:۹۱)

(تفعّل) تَفَقَّهَ يَتَفَقَّهُ تَفَقُّهًا: اہتمام اور محنت سے کسی چیز میں سوجھ بوجھ حاصل کرنا۔ ﴿لِّيَتَفَقَّهُوْا فِي الدِّيْنِ﴾ (التوبۃ ۹:۱۲۲)

اردو میں اس مادے سے: فقیہ۔

«فقیہِ شہر قاروں ہے لغت ہائے حجازی کا» (بالِ جبریل)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ