Rizwan Zubair

مادّہ ف ک ک

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 2 · English

ف ک کf-k-k

(ن) فَكَّ يَفُكُّ فَكًّا (اصلی: فَكَكَ يَفْكُكُ): جڑی ہوئی چیز کو الگ کرنا؛ گرہ کھولنا؛ غلام یا قیدی کو آزاد کرنا۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

فَكٌّ (مصدر): چھڑانا، آزاد کرنا۔ ﴿فَكُّ رَقَبَةٍ﴾ (البلد ۹۰:۱۳)

(انفعال) اِنْفَكَّ يَنْفَكُّ اِنْفِكَاكًا: الگ ہو جانا، باز آنا؛ مُنْفَكٌّ ج مُنْفَكِّيْنَ (اسم الفاعل): باز آنے والا۔ ﴿لَمْ يَكُنِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ وَالْمُشْرِكِيْنَ مُنْفَكِّيْنَ حَتّٰى تَاْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ﴾ (البیّنۃ ۹۸:۱)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ