ف ض وf-ḍ-w
(ن) فَضَا يَفْضُوْ فَضَآءً (اصلی: فَضَوَ يَفْضُوُ): کسی جگہ کا کشادہ اور خالی ہونا (اردو میں «فضا»: ہوا، ماحول، آسمانی خلا؛ عربی میں: کشادہ خالی جگہ)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
(افعال) اَفْضٰى يُفْضِيْ اِفْضَآءً: کشادگی میں پہنچنا؛ «اِلٰى» کے صلہ کے ساتھ: کسی تک بلا حجاب پہنچنا، كنايةً میاں بیوی کا باہم خلوت اور صحبت کرنا۔ یہ مادہ قرآن میں صرف ایک بار آیا ہے: ﴿وَقَدْ اَفْضٰى بَعْضُكُمْ اِلٰى بَعْضٍ﴾ (النساء ۴:۲۱)