Rizwan Zubair

مادّہ ف ض ل

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ف ض لf-ḍ-l

(ن) فَضَلَ يَفْضُلُ فَضْلًا: کسی چیز کا اوسط یا حق سے زیادہ ہونا؛ یہ پسندیدہ بھی ہے، جیسے علم یا رتبے میں زیادہ ہونا، اور ناپسندیدہ بھی، جیسے غصے وغیرہ میں زیادہ ہونا؛ عام طور پر پسندیدہ چیز کے لیے «فَضْل» اور ناپسندیدہ کے لیے «فُضُوْل» کا لفظ آتا ہے (اردو میں «فضول»: بے کار، بے فائدہ؛ عربی میں: زائد، ضرورت سے بڑھی ہوئی چیز)۔ (یہ فعل ثلاثی مجرد سے قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔

فَضْلٌ (اسمِ ذات): حق سے زیادہ دی ہوئی چیز، مہربانی، بخشش (اردو میں «فضل» اسی معنی میں)۔ ﴿ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَّشَآءُ﴾ (الجمعۃ ۶۲:۴)

(تفعیل) فَضَّلَ يُفَضِّلُ تَفْضِيْلًا: کسی پسندیدہ چیز میں کسی کو دوسرے سے بڑھا دینا، فضیلت دینا۔ ﴿تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍ﴾ (البقرۃ ۲:۲۵۳)

(تفعّل) تَفَضَّلَ يَتَفَضَّلُ تَفَضُّلًا: اپنے آپ کو دوسروں سے بڑا بنانا، برتری جتانا۔ ﴿يُرِيْدُ اَنْ يَّتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ﴾ (المؤمنون ۲۳:۲۴)

اردو میں اس مادے سے: فضیلت، افضل؛ فاضل (عالم، تعلیم یافتہ؛ عربی میں: بزرگی والا، بڑھا ہوا)۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ