Rizwan Zubair

مادّہ ذ ر ع

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 3 · English

ذ ر عdh-r-ʿ

(ف) ذَرَعَ يَذْرَعُ ذَرْعًا: (۱) کسی چیز کو ذِراع (ایک پیمانہ کا نام) سے ناپنا۔ (۲) پیچھے سے آکر بازو سے کسی کا گلا گھونٹنا؛ کمزور کرنا۔

ذَرْعٌ (اسم ذات): (۱) پیمائش، لمبائی۔ ﴿ذَرْعُهَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا﴾ (الحاقۃ ۶۹:۳۲)؛ (۲) کمزوری، تنگی (ضَاقَ بِهِۦ ذَرْعًا = بے بس ہو جانا)۔ ﴿وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا﴾ (ھود ۱۱:۷۷)

ذِرَاعٌ: (۱) ایک پیمانہ (کہنی سے لے کر درمیانی انگلی کے سرے تک کا فاصلہ)؛ (۲) بازو، ہاتھ۔ ﴿وَكَلْبُهُمْ بَاسِطٌ ذِرَاعَيْهِ بِالْوَصِيْدِ﴾ (الکھف ۱۸:۱۸)

اردو میں اس مادے سے: ذریعہ۔

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ