ذ م مdh-m-m
(ن) ذَمَّ يَذُمُّ ذَمًّا: کسی کی مذمت کرنا، برا بھلا کہنا (اردو میں «ذم» اسی معنی میں)۔
مَذْمُوْمٌ (اسم المفعول): مذمت کیا ہوا (اردو میں «مذموم» اسی معنی میں)۔ ﴿يَصْلٰىهَا مَذْمُوْمًا مَّدْحُوْرًا﴾ (بنی اسرائیل ۱۷:۱۸)
ذِمَّةٌ: ایسی ذمہ داری یا عہد جس کو پورا نہ کرنا قابلِ مذمت ہو (اردو میں «ذمہ»: جواب دہی، سر لینا؛ عربی میں: عہد، امان کی پابندی)۔ ﴿لَا يَرْقُبُوْنَ فِيْ مُؤْمِنٍ اِلًّا وَّلَا ذِمَّةً﴾ (التوبۃ ۹:۱۰)