Rizwan Zubair

مادّہ ذ ک ر

قرآنِ کریم میں اس مادّے کی مثالیں: 9 · English

ذ ک رdh-k-r

(ن) ذَكَرَ يَذْكُرُ ذِكْرًا: یاد کرنا، یاد رکھنا، ذکر کرنا (اردو میں «ذاکر، مذکور» اسی معنی میں)۔ ﴿فَاذْكُرُوْنِيْٓ اَذْكُرْكُمْ﴾ (البقرۃ ۲:۱۵۲)

ذِكْرٌ: یاد، نصیحت، قرآن (اردو میں «ذکر» اسی معنی میں)۔ ﴿اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَاِنَّا لَهُۥ لَحٰفِظُوْنَ﴾ (الحجر ۱۵:۹)

ذَكَرٌ ج ذُكُوْرٌ: مرد، نر۔ ﴿وَلَيْسَ الذَّكَرُ كَالْاُنْثٰى﴾ (اٰل عمران ۳:۳۶)

تفعیل ذَكَّرَ يُذَكِّرُ تَذْكِيْرًا وَتَذْكِرَةً: یاد دلانا، نصیحت کرنا (اردو میں «مذکر» اسی معنی میں؛ «تذکرہ»: چرچا، بیان، سوانح؛ عربی میں: یاد دہانی، نصیحت)؛ جس کو یاد دلایا جائے وہ بنفسہٖ آتا ہے، اور جو بات یاد دلائی جائے وہ بنفسہٖ بھی آتی ہے اور بِ کے صلہ سے بھی۔ ﴿فَذَكِّرْ اِنَّمَآ اَنْتَ مُذَكِّرٌ﴾ (الغاشیۃ ۸۸:۲۱)؛ ﴿اِنَّ هٰذِهِۦ تَذْكِرَةٌ﴾ (المزمل ۷۳:۱۹)

تفعل تَذَكَّرَ يَتَذَكَّرُ تَذَكُّرًا (اصلی) ⟵ اِذَّكَّرَ يَذَّكَّرُ اِذَّكُّرًا (تبدیل شدہ، دونوں کا استعمال ہوتا ہے): نصیحت پکڑنا۔ ﴿اِنَّمَا يَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِ﴾ (الرعد ۱۳:۱۹)؛ ﴿اَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرٰى﴾ (عبس ۸۰:۴)

افتعال اِذْتَكَرَ يَذْتَكِرُ اِذْتِكَارًا (اصلی) ⟵ اِدَّكَرَ يَدَّكِرُ اِدِّكَارًا (استعمالی): اہتمام سے یاد کرنا۔ ﴿وَادَّكَرَ بَعْدَ اُمَّةٍ﴾ (یوسف ۱۲:۴۵)؛ ﴿فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ﴾ (القمر ۵۴:۱۷)

باب عربی صیغے اور مشتقات اردو میں مستعمل الفاظ قرآنی آیت سورت و آیت کا حوالہ