ض م مḍ-m-m
(ن) ضَمَّ يَضُمُّ ضَمًّا (اصلی: ضَمَمَ يَضْمُمُ): دو یا دو سے زیادہ چیزوں کو باہم ملا دینا (اردو میں «ضم» اسی معنی میں)۔ اُضْمُمْ (فعلِ امر)۔ ﴿وَاضْمُمْ يَدَكَ اِلٰى جَنَاحِكَ﴾ (طٰہٰ ۲۰:۲۲)؛ ﴿وَاضْمُمْ اِلَيْكَ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهْبِ﴾ (القصص ۲۸:۳۲)
(انفعال) اِنْضَمَّ يَنْضَمُّ اِنْضِمَامًا: کسی چیز کے ساتھ مل جانا، شامل ہو جانا (اردو میں «انضمام» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
اردو میں اس مادے سے: انضمام۔