ض د دḍ-d-d
(ن) ضَدَّ يَضُدُّ ضَدًّا: جھگڑے میں غالب آنا۔ ضِدٌّ: مخالف، دشمن (اردو میں «ضد، ضدی»: ہٹ، اصرار، ہٹ دھرمی؛ عربی میں: مخالف، الٹ، حریف)۔ ﴿وَيَكُوْنُوْنَ عَلَيْهِمْ ضِدًّا﴾ (مریم ۱۹:۸۲)
(تفاعل) تَضَادَّ يَتَضَادُّ تَضَادًّا: دو چیزوں کا ایک دوسرے کی ضد ہونا (اردو میں «تضاد، متضاد» اسی معنی میں)۔ (یہ فعل قرآن میں استعمال نہیں ہوا)۔
اردو میں اس مادے سے: متضاد۔